LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

Web Desk

1 September 2026

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے نرخوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 686 روپے گھٹنے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بلین کی قیمتوں میں ہیر پھیر اور مقامی سطح پر روپے کی قدر کے استحکام کے باعث سونے کی قیمتوں میں تدریجی کمی دیکھی جا رہی ہے۔