ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
Web Desk
14 October 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2,572 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے پر آ گیا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور وہ 6 ہزار 360 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 30 ڈالر فی اونس کا مندا ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی نرخ 4,153 ڈالر فی اونس پر آ گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روزہ مندی کے بعد تیزی، تجارتی حجم اور مالیت میں بحالی
14 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
13 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونا مہنگا چاندی مستحکم
13 October 2026
آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ
13 October 2026
15 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں پر 25 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ
13 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
12 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
12 October 2026