LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Web Desk

23 September 2026

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمتوں میں آنے والی تنزلی کے براہِ راست اثرات کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق آج ملک میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,544 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 30 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد اس کا نیا بھاؤ 7,008 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی کے بعد 4,314 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے، جس کی بدولت مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مزید نیچے آئیں۔