LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 57 ہزار سے متجاوز

Web Desk

16 September 2026

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر شدید اور نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملکی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 7 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 773 روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کی لہر برقرار رہی، جہاں فی اونس سونا 79 ڈالر کے وادھے کے بعد 4 ہزار 347 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے بھاؤ میں بھی تیز پیشرفت دیکھنے کو ملی ہے۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 140 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 6 ہزار 942 روپے کی سطح پر آ گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر مالیاتی خدشات اور کرنسی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔