عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید سستا ہوگیا
Web Desk
10 September 2026
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں منفی رجحان کے باعث پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا اور چاندی ارزاں ہو گئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 398 ڈالر کی سطح پر آنے کے بعد مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے اور دس گرام سونا 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چاندی کے نرخوں میں بھی تنزلی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کی کمی سے 7 ہزار 124 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 15 روپے گھٹ کر 6 ہزار 107 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
10 September 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
10 September 2026
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
10 September 2026
وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری
10 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار
10 September 2026
بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا
10 September 2026
ایکسپورٹرز کو بڑا ریلیف، سپر ٹیکس کی شرح 8 فیصد کر دی گئی
9 September 2026
حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مسلسل تیسرے روز بھی پٹرول بم گرا دیا
9 September 2026