جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ
Web Desk
29 April 2026
جرمنی کے وزیر خارجہ جان ویڈ فال نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرے، کیونکہ اس بحران کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اہم آبی گزرگاہ میں کشیدگی کے باعث ہزاروں تجارتی جہاز اور تقریباً 20 ہزار ملاح پھنسے ہوئے ہیں، جس پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فوری طور پر ایک قرارداد منظور کرنی چاہیے۔ جرمن وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل میں جرمنی کی مستقل نشست کے حصول کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو عالمی امن کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ 15 رکنی سلامتی کونسل میں 5 مستقل اراکین کے پاس ویٹو پاور ہے، جبکہ باقی 10 نشستیں علاقائی نمائندگی کی بنیاد پر تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026
ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
1 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن
1 September 2026
پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم
1 September 2026
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026