غزہ کیلئے عبوری نیشنل کمیٹی کا قیام، پاکستان سمیت 8 ممالک کا خیرمقدم
Web Desk
15 January 2026
پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا نے غزہ کے لیے فلسطینی نیشنل ٹیکنوکریٹک کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی انتظامیہ کے لیے نیشنل کمیٹی فار ایڈمنسٹریشن آف غزہ (NCAG) 14 جنوری 2026 کو قائم کی گئی، جسے ایک عبوری ادارہ قرار دیا گیا ہے۔ کمیٹی کا قیام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت عمل میں آیا۔
مشترکہ موقف میں زور دیا گیا کہ غزہ میں روزمرہ شہری امور کی فوری نگرانی شروع کی جائے اور مغربی کنارے اور غزہ کے درمیان ادارہ جاتی اور جغرافیائی وحدت برقرار رکھی جائے۔ غزہ کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں عبوری انتظامیہ کے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ثالث ممالک کی جانب سے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے دوسرے مرحلے کے آغاز کا خیرمقدم کیا گیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی قیادت اور جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا۔
بیان میں کہا گیا کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا امن کے لیے ناگزیر ہے اور مغربی کنارے کے الحاق کو روکنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ عالمی برادری سے خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔
مزید کہا گیا کہ جنگ بندی کو مستحکم کرنے، کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے، غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی، ابتدائی بحالی اور تعمیر نو کے آغاز پر فوری توجہ دی جائے۔
ترجمان کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی غزہ میں واپسی کو مستقبل کے سیاسی حل کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں، عرب امن منصوبے اور دو ریاستی حل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
بیان میں 4 جون 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام، مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے اور غزہ و مغربی کنارے سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے قبضے کے خاتمے پر زور دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026