LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششیں مسترد کر دیں ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کیساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت اسرائیل امریکا کو ایران کیساتھ طویل جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا: باقر قالیباف ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ امریکا ایران تنازع حل کرنے کیلئے عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار مشرق وسطیٰ کی صورتحال: چین کے خصوصی ایلچی کی تہران آمد، اعلیٰ قیادت سے ملاقات جی سیون ممالک کا اہم اجلاس: ایران جنگ سمیت عالمی تنازعات جلد ختم کی ضرورت پر اتفاق پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کیلئے جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد کانگریس میں پیش چودھری حسین الہیٰ کی پنجاب حکومت پر تنقید، ترقیاتی فنڈز روکنے کا الزام تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج بڑھنے کا امکان، الرٹ جاری ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے عالمی تنازعات میں شدت، سی آئی ایس ممالک کو مشترکہ سلامتی کیلئے تعاون بڑھانا ہوگا: پوتن مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے

امریکی وسط مدتی انتخابات سے اے آئی صنعت کو بڑا سیاسی دھچکا

Web Desk

5 November 2026

امریکا کے وسط مدتی انتخابات 2026ء میں مصنوعی ذہانت (AI) کی صنعت اور ڈیٹا سینٹرز (Data Centers) کی توسیع کا معاملہ انتخابی میدان میں اہم ترین تنازع اور سیاسی ردِعمل کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں ووٹرز نے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر اور توسیع کو محدود کرنے یا روکنے کے حق میں زبردست ووٹ دیا ہے، جسے اے آئی انڈسٹری کے لیے ایک شدید دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

انتخابات کے دوران 10 امریکی ریاستوں میں ڈیٹا سینٹرز پر مقامی پابندیوں سے متعلق 41 اقدامات اور تجاویز پر ووٹنگ ہوئی۔ نارتھ ڈکوٹا کے شہر ہارووڈ کے سوا تمام سائٹس پر عوامی رائے نے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کی مخالفت اور سخت ماحولیاتی و قانونی پابندیوں کی حمایت کی۔ ریاست اوہائیو میں اس معاملے پر 21 تجاویز سامنے آئیں، جہاں اوپن اے آئی (OpenAI) اور این ویڈیا (Nvidia) کی شراکت سے 500 ارب ڈالر کی لاگت سے 8 گیگا واٹ صلاحیت کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر منصوبہ مجوزہ تھا۔ تا ہم اوہائیو میں گورنر کا انتخاب جیتنے والی ڈیموکریٹ امیدوار ایمی ایکٹن نے ان منصوبوں پر ’مشروط پابندی‘ اور کمپنیوں کی جانب سے بجلی کی مکمل لاگت اٹھانے کو لازم قرار دیا ہے۔

اسی طرح ایک بڑا اپسیٹ ریاست ٹیکساس میں دیکھنے کو ملا جہاں ڈیموکریٹ رہنما جینا ہینوخوسا نے ریپبلکن گورنر گریگ ایبٹ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے الیکشن مہم میں ٹیکساس کو ڈیٹا سینٹرز کی من مانی توسیع اور سیلیکون ویلی کو ترجیح دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انتخاب میں ایلون مسک سمیت ٹیکنالوجی اور اے آئی کے ارب پتی سرمایہ کاروں کے 377 ملین ڈالر سے زائد فنڈز اور سیاسی سرمایہ کاری بے اثر ثابت ہوئی، جس کے بعد ایلون مسک نے ایکس (تویٹر) پر طنزاً تبصرہ کیا کہ “خلا میں ڈیٹا سینٹرز لگانے کا خیال اب زیادہ پرکشش لگتا ہے”۔ نتائج کے فوراً بعد ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان کی نئی اکثریت کے تحت اے آئی کمپنیوں کے سربراہوں کو کانگریس میں طلب کرنے اور سخت احتساب کی تیاری شروع کر دی ہے۔