پاک فوج کا ضلع نیلم کی شونٹر ویلی میں فری میڈیکل کیمپ، مریضوں کا معائنہ
Web Desk
5 November 2026
پاک فوج دفاعِ وطن کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی ہمیشہ کی طرح پیش پیش ہے۔ اسی سلسلے میں آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم کے انتہائی دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے شونٹر ویلی میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک روزیہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ کے دوران پاک فوج کی تجربہ کار میڈیکل ٹیموں نے مقامی آبادی کو صحت کی بہترین سہولیات اور تفصیلی طبی مشاورت فراہم کی۔ کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 450 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 97 مرد، 118 خواتین اور 235 بچے شامل تھے۔
کیمپ میں آنے والے تمام افراد کو بالکل مفت تشخیصی خدمات اور معیاری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ شونٹر ویلی کے مکینوں نے پاک فوج کے اس جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہوئے شدید سردی اور سخت جغرافیائی حالات کے باوجود ان کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر افواجِ پاکستان کا شکر یہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں کرپشن کے الزامات، سالک حسین نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج
6 November 2026
ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ
6 November 2026
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان
6 November 2026
سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور
6 November 2026
کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر
6 November 2026