LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں کرپشن کے الزامات، سالک حسین نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

سعودیہ اور شام میں دفاعی تعاون کا معاہدہ، عالمی توانائی فراہمی کے تسلسل پر زور

Web Desk

5 November 2026

سعودی عرب اور شام نے خطے میں جاری تناؤ کو کم کرنے، بحرانوں کو قابو میں رکھنے اور تمام تر تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دونوں ممالک نے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی، سمندری جہاز رانی، توانائی کی فراہمی اور عالمی معاشی استحکام پر عسکری تصادم کے خوفناک نتائج سے متعلق خبردار کیا ہے۔

یہ اہم پیش رفت ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان مذاکرات کے بعد سامنے آئی۔ شامی صدر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصاً دعوت پر مملکت کے اہم دورے پر پہنچے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے بحیرہ احمر، باب المندب اور آبنائے ہرمز کی اہم آبی گزرگاہوں میں سمندری جہاز رانی کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی تمام تر سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خطے کے استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس اعلیٰ سطحی دورے کے دوران سعودی عرب اور شام کے درمیان متعدد اہم معاہدوں اور سمجھوتوں کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ ان میں دونوں ممالک کی دفاعی وزارتوں کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ، صنعتی شعبے میں شراکت داری، زراعت اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ‘سعودی فنڈ برائے ترقی’ نے شام میں انفراسٹرکچر، صحت، ہاؤسنگ اور مالیاتی خدمات کی بحالی اور ترقی کے لیے متعدد منصوبوں کی منظوری دی، جو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی پائیدار بحالی کی عکاسی کرتے ہیں۔