سرکاری کالجز میں نرسنگ کی مفت تعلیم ختم کردی گئی
Web Desk
2 January 2026
پنجاب حکومت نے سرکاری نرسنگ کالجز میں مفت تعلیم کا خاتمہ کرتے ہوئے نئی داخلہ پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت اب نرسنگ طالبات ہزاروں روپے فیس ادا کرکے تعلیم حاصل کریں گی۔ حکومت نے نرسنگ طالبات کو دیا جانے والا ماہانہ وظیفہ بھی ختم کر دیا ہے، جبکہ سرکاری ہاسٹلز کے واجبات بھی طالبات کو خود ادا کرنا ہوں گے۔
جاری کردہ پالیسی کے مطابق نرسنگ کالجز میں داخلے کے لیے ایف ایس سی میں کم از کم 50 فیصد نمبرز ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ صرف پنجاب ڈومیسائل رکھنے والی طالبات ہی داخلے کی اہل ہوں گی۔
پالیسی کے تحت شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے نرسنگ کالج میں صرف مرد طلبا کو داخلہ دیا جائے گا۔ سرکاری نرسنگ کالجز میں مجموعی طور پر 3100 نشستیں مارننگ شفٹ اور 3000 نشستیں ایوننگ شفٹ میں مختص کی گئی ہیں۔ ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک نرسنگ کالجز میں 100، 100 نشستیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں سے منسلک کالجز میں دونوں شفٹوں کے لیے 50، 50 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد نرسنگ کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ و طالبات پر مالی بوجھ میں اضافہ متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
عطائی کے مبینہ غلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق، ملزم گرفتار
23 October 2026
پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز دستیاب نہ ہو سکیں
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
23 October 2026
ناشتہ کرنے سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
22 October 2026
کراچی میں معروف برانڈز کی 5 جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ کا الرٹ جاری
22 October 2026
سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
22 October 2026
تھرپارکر میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ اور ادویہ کی فراہمی
21 October 2026