LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی حکومتی سطح پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی بات زیر بحث نہیں: طارق فضل چودھری پٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے کے ریلیف سے عام آدمی کو کچھ سہولت ملے گی: مصدق ملک خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں: حاقان فیدان سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے: بیرسٹر گوہر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات گلگت بلتستان کابینہ میں بجٹ منظور، کم از کم اجرت 44 ہزار روپے مقرر سربیا کے صدر کا 27 ستمبر کو مستعفی ہونے کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی کال: اسلام آباد میں ہائی الرٹ اور ڈی چوک سمیت اہم شاہراہوں پر کنٹینرز کی تنصیب شروع امریکا ایران کشیدگی پھر عروج پر، پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی

بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

Web Desk

15 September 2026

عالمی جریدے ‘بلوم برگ’ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی سٹاک مارکیٹ پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔ عالمی سرمایے کے انخلا اور عدم دلچسپی کی وجہ سے متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھارتی شیئرز میں اپنی سرمایہ کاری کم کر کے صفر کر دی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھارتی مارکیٹ سے سرمایے کے اس تیز رفتار انخلا کے بعد بھارتی سٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ 17 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھارتی مارکیٹ سے فاصلہ اختیار کرنے کی بنیادی وجوہات میں جدید ٹیکنالوجی بالخصوص مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں مواقع کی کمی اور کم منافع بخش ہونا شامل ہیں۔ بینک آف امریکہ کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ سروے نے بھی ان انکشافات کی تصدیق کرتے ہوئے بھارت کو ایشیا کی سب سے کم پسندیدہ اور غیر کشش مارکیٹ قرار دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایے کے مسلسل انخلا اور بھارتی سٹاک مارکیٹ کی اس بدحالی نے نریندر مودی اور ان کی حکومت کی جانب سے معاشی ترقی اور خوشحالی کے کیے جانے والے بلند بانگ دعووں کا پول کھول دیا ہے۔ معاشی عدم استحکام اور عالمی سرمایہ کاروں کی عدم توجہی کے باعث بھارتی معیشت کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔