LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز کیریبیئن پہنچ گیا، امریکی بحریہ

Web Desk

17 November 2025

امریکی بحریہ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کیریبیئن سمندر میں داخل ہو گیا ہے، جہاں اسٹرائیک گروپ خطے میں اتحادی فورسز کے ہمراہ منشیات سے وابستہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ آپریشنز میں حصہ لے گا۔

اسی دوران وینزویلا نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ “نارکو ٹیرر ازم” کے نام پر واشنگٹن اپنی فوجی موجودگی بڑھا کر خطے میں ریجیم چینج کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔
خبر رساں ذرائع کے مطابق امریکا انسدادِ منشیات مہم کے لیے وینزویلا کے سمندری حدود کے قریب پہلے ہی متعدد جنگی بحری جہاز تعینات کر چکا ہے۔

ادھر امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کی تازہ رپورٹ کا کہنا ہے کہ وینزویلا امریکا پہنچنے والی منشیات کا اہم ذریعہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وینزویلا سے متعلق وہ “کچھ حد تک فیصلہ کر چکے ہیں”، تاہم انہوں نے ابھی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔