LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

’’شاہ رُخ خان بڑے اسٹار ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں‘‘

Web Desk

9 July 2026

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز اور سینیئر اداکار فردوس جمال نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فنی صلاحیتوں پر ایک بار پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین اداکار ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنِ اداکاری کسی کی موروثی جائیداد یا ڈگری نہیں جسے منتقل کیا جا سکے۔

ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران، جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ان افواہوں یا دعووں میں کتنی سچائی ہے کہ بالی ووڈ کے عظیم لیجنڈ دلیپ کمار نے اپنی اداکاری کی مبینہ میراث اور وراثت شاہ رخ خان کو منتقل کی تھی؟ تو فردوس جمال نے اس مفروضے کو یکسر مسترد کر دیا۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیئر اداکار نے فن کی باریکیوں پر روشنی ڈالی اور کہا”لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اداکاری کوئی ایسی موروثی جائیداد، کوئی شاہی ریاست یا یونیورسٹی کی ڈگری نہیں ہے جسے ایک شخص مرتے وقت یا زندگی میں کسی دوسرے کے نام منتقل کر سکے۔ یہ ایک خالص ذاتی فن اور جبلت ہے جو انسان کے اندر ہوتی ہے۔”

فردوس جمال نے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شاہ رخ خان کی اب تک کی فنی کارکردگی اور پرفارمنس کا اگر باریک بینی سے جائزہ لیا جائے، تو اس میں کئی نمایاں تکنیکی خامیاں نظر آتی ہیں۔

انہوں نے فنی معیارات کا تذکرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی شاہ رخ خان کی مکالموں کی ادائیگی اور آواز کا اتار چڑھاؤ کلاسیکی اداکاری کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔ ان کی باڈی لینگویج (جسمانی ساخت اور حرکات و سکنات) بھی اداکاری کے اعلیٰ معیارات پر پورا نہیں اترتی۔

انہوں نے اپنے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے گفتگو کا اختتام کیا کہ شاہ رخ خان اپنی قسمت، تشہیر اور گلیمر کی وجہ سے دنیا کے ایک بہت بڑے ‘اسٹار’ اور برانڈ تو ضرور ہو سکتے ہیں، لیکن انہیں ایک ‘عظیم اداکار’ کی فہرست میں ہرگز شامل نہیں کیا جا سکتا۔