پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای کے صدر کو شاندار فضائی سلامی پیش
Web Desk
26 December 2025
پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک III طیاروں کے چھ رکنی دستے نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو پاکستانی فضائی حدود میں شاندار فضائی سلامی پیش کی۔
مہمان نوازی اور بھائی چارے کے اس مظاہرے میں طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی رسمی ایئر اسکواڈ فراہم کیا۔ فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے صدر شیخ محمد بن زاید کو پرتپاک سلام پیش کیا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ فضائی سلامی پاکستان اور یو اے ای کے گہرے بردرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اظہار ہے۔
جے ایف 17 تھنڈر بلاک III جدید ترین 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو پاک فضائیہ کی جدید آپریشنل صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود میں معزز مہمانوں کو سلامی پیش کرنا جذبہ خیر سگالی کی روایت کا تسلسل ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید
29 July 2026
پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا
29 July 2026