LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شام اور اردن کا عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ چین کا صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات کا اعلان یوکرین کا روس میں ڈرون حملہ، 13 سالہ لڑکی ہلاک، 2 شدید زخمی چین کے سٹیل پلانٹ میں دھماکے کی تحقیقات مکمل، 62 افراد ذمہ دار قرار، 7 گرفتار آسٹریا میں جون کے دوران ہیٹ ویوز کے باعث 395 اموات ریکارڈ پیپر لیک اور امتحانات منسوخی: راہول گاندھی کا مودی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں: حنیف عباسی کی سوات میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی: شزہ فاطمہ انتخابات میں کامیابی یا شکست کو جمہوری روایت کے مطابق قبول کیا جانا چاہئے: اختیار ولی خان وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، نکاسی آب کے اقدامات تیز کرنے کا حکم عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر

کراچی: فیروز آباد کی حدود میں اے وی ایل سی پولیس کا مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

Web Desk

3 August 2026

فیروز آباد کے علاقے میں اینٹی کار لفٹنگ سیل (AVLC) پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد شہزاد اور شایان کے ناموں سے ہوئی ہے۔  ملزمان کے قبضے سے ناریل و دیگر اسلحہ اور ایک چوری شدہ کار برآمد کی گئی ہے۔ تحقیقات کے مطابق برآمد شدہ کار کچھ عرصہ قبل تھانہ گلستانِ جوہر کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان کے گروہ کا ایک اور فعال ساتھی ثاقب اس سے قبل شہید ملت روڈ پر اے وی ایل سی پولیس کے ساتھ ایک الگ مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔