LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے ریکارڈ ریکوری آبنائے ہرمز پر مثبت پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا: اسکاٹ بیسنٹ کویت میں دھماکوں اور عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات روسی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل تعلیمی انقلاب، 2 برس میں شرح خواندگی 35 فیصد بڑھانے کا ہدف لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست

وفاق کی 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی تیاری، ٹیکس اور ڈیوٹیز میں مکمل چھوٹ کی تجویز

Web Desk

4 August 2026

وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی بلا تعطل دستیابی اور اسٹریٹجک ذخائر کی بحالی کے لیے 10 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے گندم کی درآمد پر عائد تمام وفاقی ٹیکسز، ڈیوٹیز اور صوبائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے استثنیٰ دینے کی سفارش کی ہے۔ درآمد پر اندازاً 34 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ ہونے کا امکان ہے، جبکہ پاکستان زرعی ذخائر و خدمات کارپوریشن (PASCO) کے ذخائر میں موجود 10 لاکھ ٹن گندم بھی صوبوں کو فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کی لاگت کا تخمینہ 141 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ صوبوں کی جانب سے ذخائر میں کمی کے خدشات پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے نائب وزیراعظم کی سربراہی میں ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو گندم کی درآمدی عمل اور سپلائی چین کی نگرانی کر رہی ہے۔