LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے معیشت کو بحران سے نکال کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا، عطا تارڑ بلوچستان گرینڈ الائنس کا مطالبات کے حق میں اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار صارفین کیلئے بُری خبر! بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا معاہدے کے تحت ایران کو فوری طور پر تیل فروخت کی اجازت دی جائے گی، امریکی اخبار برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین امریکی دباؤ نظر انداز: اسرائیل کی جنوبی لبنان میں بمباری، 4 افراد شہید ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ ایران امریکہ معاہدہ میں پاکستان کا کردار ثالث کا ہے: سکیورٹی ذرائع صدرِ مملکت نے 4 اہم بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان پنجاب بجٹ 2026-27 پیش ایران معاہدہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے باوجود برقرار رہ سکتا ہے: ٹرمپ، امیر قطر سے گفتگو

وفاقی حکومت کا کراچی حیدرآباد موٹر وے کی اازسرنو تعمیر کا فیصلہ

Web Desk

11 June 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت صوبہ سندھ کے بنیادی انفراسٹرکچر، ہائی ویز اور پینے کے پانی کے میگا پراجیکٹس کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی اہم تجاویز تیار کر لی ہیں۔ ان تجاویز میں سب سے کلیدی فیصلہ کراچی حیدرآباد موٹروے (M-9) کی جدید خطوط پر ازسرِنو تعمیر کا ہے۔

وفاقی بجٹ کی دستاویزات کے مطابق سندھ کے مختلف موٹرویز، ہائی ویز اور واٹر پراجیکٹس کے لیے درج ذیل فنڈز مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں:

وفاقی حکومت نے کراچی حیدرآباد موٹروے کی ازسرِنو تعمیر کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ یہ نئی اور جدید موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت تعمیر کی جائے گی، جبکہ اس منصوبے کی کمرشل فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لیے بجٹ میں 75 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سندھ کے اس دیرینہ اور سب سے اہم موٹروے منصوبے کی تعمیر کی رفتار تیز کرنے کے لیے وفاقی بجٹ میں 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ساحلی پٹی کو تجارتی مراکز سے جوڑنے کے لیے کوسٹل ہائی وے اسکیم کے لیے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں سانگھڑ کو قومی شاہراہ (N-5) سے منسلک کرنے والے روڈ پراجیکٹ کے لیے 13 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔سندھ کے اس اہم ترین اندرونی روڈ لنک کی مکمل فنڈنگ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فراہم کر دی جائے گی تاکہ اس منصوبے کو بلا تاخیر مکمل کیا جا سکے۔

کراچی شہر میں پینے کے پانی کے سنگین بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم (K-IV) کو بجٹ میں ترجیح دی ہے۔ اس میگا واٹر پراجیکٹ کی سول ورکس اور پائپ لائنز کی تکمیل کے لیے وفاقی بجٹ میں 10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ان ہائی وے اور واٹر پراجیکٹس کی تکمیل سے نہ صرف سندھ میں لاجسٹکس اور نقل و حمل کا نظام جدید ہوگا بلکہ بین الصوبائی تجارت اور صنعتی روابط کو بھی بے پناہ فروغ ملے گا۔