LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی

ایف بی آر کا بڑے شہروں میں مہنگے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا بڑا آڈٹ شروع

Web Desk

26 November 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ملک بھر میں ٹیکس آڈٹ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کی سخت نگرانی شروع کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ کیا جائے گا، جبکہ نوٹس جاری کرنے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور میں 100،100 جبکہ اسلام آباد میں 50 ایسے ڈاکٹرز کو آڈٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو مریضوں سے بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں۔ بڑے شہروں کے مہنگے بیوٹی پارلرز، کاسمیٹکس کاروبار اور پینٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے معاملات بھی آڈٹ کے دائرے میں لائے جائیں گے، جبکہ متعلقہ نجی کمپنیوں کی تفصیلات بھی جانچی جائیں گی۔

مختلف شعبوں کے آڈٹ کے لیے فی الحال 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کی جاچکی ہیں، جبکہ چند روز میں مزید 200 آڈیٹرز ہائر کیے جائیں گے۔ ایف بی آر مجموعی طور پر 2 ہزار نجی آڈیٹرز تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو ٹیکس دہندگان کی معلومات کو مکمل طور پر خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں محض ایک فیصد امیر طبقہ سالانہ تقریباً 1200 ارب روپے کا انکم ٹیکس چوری کرتا ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھا کر کم از کم ڈیڑھ کروڑ کرنے کی ہدایت کی ہے۔