LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار

امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر

Web Desk

29 September 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک پرعزم اور سخت موقف پر مبنی بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی اور تنہائی کی طرف دھکیلنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب بحیرہ عرب بھی دشمن کی موجودگی سے مکمل طور پر پاک ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ایران کے دفاعی ہفتے اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔ سپریم لیڈر نے شہید حسن نصراللہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ‘ہیرو عرب کمانڈر’ اور عالمی مزاحمتی محاذ کی عظیم ترین علامت قرار دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے خطاب میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اب بعض تجزیہ کار اور ممالک ایران کو ‘چوتھی سپر پاور’ تسلیم کر رہے ہیں، لیکن اگر اللہ نے چاہا تو ایران دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن کر ابھرے گا۔ ماضی کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب دشمنوں نے جنوبی ایران کے دونوں جانب کے سمندری خطوں کو اپنی آزادانہ سرگرمیوں کا میدان بنایا ہوا تھا، لیکن آبنائے ہرمز کے جانباز محافظوں کی بدولت اب دشمن بحیرہ عرب سے آگے بڑھنے کی جرات نہیں رکھتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی صورت اس پرانے اور کمزور دور میں واپس نہیں لوٹے گا جس کا خواب دشمن دیکھ رہا ہے۔