LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

ٹرمپ کی آشیربادکےلیے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کیاگیا،مولانا فضل الرحمان

Web Desk

22 January 2026

ٹرمپ کی آشیربادکےلیے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کیاگیا،مولانا فضل الرحمان

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیاں بین الاقوامی دباؤ کے تحت بنتی ہیں، کبھی ہم نے اپنی خارجہ پالیسی اپنے مفاد کی خاطر نہیں بنائی۔

یہ  ایوان  منتخب  ایوان نہیں مگر پھر بھی کبھی اس ایوان کو اعتماد میں لیا ؟ حکومت کا فرض ہےکہ وہ بتائےکہ کیا فیصلے کر رہی ہے؟ آپ  ایوان کو اعتماد  میں نہیں لے  مگرکیا کابینہ کو  اعتماد میں لیا؟  مشاورت  اور  مفاہمت کی روش اپنائیں تو  بہت سارے الجھے مسائل سے نکل سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے سوال کیاکہ بورڈ  آف پیس اقوام متحدہ  اور سلامتی کونسل کے ہوتے ہوئےکیا متوازی حیثیت  نہیں رکھتا؟ فلسطینی بہت مجبور حالت میں ہیں مگر پالیسی تو ٹھیک رکھیں، غزہ پیس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے، اس بورڈ میں پاکستان کی شمولیت انتہائی اہم معاملہ ہے۔

سربراہ  جے یو آئی کا کہنا تھا کہ  میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں طالبان کا قبضہ ہے، وہاں زندہ رہنے کے لیے طالبان کو بھتہ دینا ضروری ہے، تمام سرکاری افسران انہیں بھتہ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری یوم سیاہ کےطور پر منائیں گے، پاکستان کے ساتھ بہت ظلم کیےگئے ہیں مگر 8 فروری کو انتہا کردی گئی۔