LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

سانحہ گل پلازہ مجرمانہ غفلت ہے، فاروق ستار نے تحقیقات کے لیےجوڈیشل کمیشن بنانےکا مطالبہ کردیا

Web Desk

20 January 2026

 

ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سانحہ گل پلازہ کو مجرمانہ غفلت قراردیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔قومی اسمبلی کے جلاس میں فاروق ستار نے سانحہ گُل پلازہ پر بحث کے لیے تحریک التوا پیش کی اور کہاکہ  کہا کہ آج کراچی کی پُکار سنیں۔ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر، جس میں پاکستان کے ہر علاقے کا شہری رہتا ہے۔ یہ شہر قومی خزانے میں 60 سے 65 اور سندھ کے خزانے میں 90 سے 95 فیصد دے رہا ہے۔ گل پلازہ کی آتشزدگی قومی سانحہ اور قومی المیہ ہے ۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ آخر کب وفاق اور صوبائی حکومتوں میں کراچی ترجیح حاصل کرے گا۔ اس شہر کے بنیادی مسائل کب اور کون حل کرے گا؟ 14 سال تک پانی کا منصوبہ جاگیرداروں وڈیروں کے ہاتھ میں رہا۔ کراچی کے مسئلے پر صرف بات ہی نہ کی جائے بلکہ انہیں حل بھی کیا جائے۔ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے گل پلازہ سانحہ کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔