گل پلازہ سانحہ کے بعد کراچی میں آگ دلوں میں بھی لگی،فاروق ستار
Web Desk
20 January 2026
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران گل پلازہ سانحہ پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ صرف گل پلازہ میں آگ نہیں لگی، یہ کراچی کے ہر شہری کے دل میں آگ لگ گئی ہے۔”
فاروق ستار نے وفاق اور سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اٹھارہ سالوں میں این ایف سی کے ذریعے وفاق سے 18 ارب روپے کراچی آئے لیکن وہ کہاں گئے؟ وزیر اعلیٰ واقعے کے 22 گھنٹے بعد تشریف لائے، اور پاکستان کی سیکورٹی کو سب سے زیادہ خطرہ کراچی میں ہے۔
انہوں نے کراچی بچاؤ مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خالد بھائی کی سربراہی میں یہ مہم شروع کی گئی ہے اور کراچی کے شہریوں سے کہا کہ وہ اس میں شامل ہوں۔ “ہم تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور شہید فائر برگیڈ ملازم فرقان کے ساتھ ہیں۔”
فاروق ستار نے زور دیا کہ خدارا اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیا جائے اور یہ آگ دلوں سے باہر اور جگہ جگہ لگے گی۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026