فہد شیخ کی سید محمد احمد سے بدسلوکی کی تردید، معافی مانگ لی
Web Desk
30 July 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد احمد کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور ہراسانی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز کے ذریعے اپنا موقف دیتے ہوئے فہد شیخ نے کہا کہ شوٹنگ سیٹ پر فنکار ایک خاندان کی طرح ہوتے ہیں اور کسی کی دل آزاری ان کا مقصد نہیں تھا؛ یہ واقعہ ایک باہمی مذاق کا حصہ تھا جس کا آغاز خود احمد صاحب نے کیا تھا۔ فہد شیخ نے انکشاف کیا کہ وہ تنازع بڑھنے سے قبل ہی ذاتی طور پر سینئر اداکار سے معذرت کر چکے تھے اور اگر ضرورت پڑی تو عوامی سطح پر بھی معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ ویڈیو کو غلط رنگ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، سید محمد احمد نے بھی انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں اس مشکل وقت میں حوصلہ افزائی اور حمایت کرنے والے تمام ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026