LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار

فہد مصطفیٰ اپنے کپڑوں اور شارٹس پر ہونے والی تنقید کے بعد بھڑک اٹھے

Web Desk

25 May 2026

پاکستان کے صفِ اول کے اداکار، پروڈیوسر اور مقبول ترین میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا ٹرولنگ اور شوبز شخصیات پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں عام عوام کی رائے یا ٹرولنگ سے اتنی تکلیف نہیں ہوتی، جتنا دکھ ان لوگوں پر ہوتا ہے جنہوں نے ستاروں کی پگڑیاں اچھالنے کو باقاعدہ اپنا کاروبار بنا لیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب انٹرویو کے دوران اپنی مقبولیت، لباس کے انوکھے انتخاب اور ڈیجیٹل دور کی منفی میڈیا اسٹریٹجیز پر تفصیلی گفتگو کی۔

اداکار نے انٹرویو کے دوران ڈیجیٹل میڈیا کے چند منفی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا انہیں اس بات پر شدید افسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اور کانٹینٹ کریٹرز صرف کلکس، ویوز اور وائرل مواد بنانے کے لیے شوبز اسٹارز کی ذاتی یا پیشہ ورانہ زندگی کو نشانہ بناتے ہیں اور اس تنازع سے اپنی کمائی چلاتے ہیں۔ایسے عناصر ہر وقت کسی نئے موقع یا کسی اسٹار کے منہ سے نکلے الفاظ کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ بات کو بغیر کسی سیاق و سباق کے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے اور اپنے ذاتی مفادات حاصل کیے جا سکیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہونے والی مسلسل بحث پر فہد مصطفیٰ نے روایتی سنجیدگی کے بجائے چٹکیلا اور مثبت انداز اپنایا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا”یہ بھی میری ایک طرح کی کامیابی ہی ہے کہ آج کل انڈسٹری میں کوئی بھی انٹرویو میرے ذکر کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتا۔ لوگ چاہے تعریف کریں یا تنقید، وہ ہر انداز میں میرے بارے میں بات کرتے ہیں اور یہ بات کسی حد تک میرے لیے خوش آئند ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ کسی دوسرے شخص کی مقبولیت، کامیابی یا کام پر بلاوجہ غصہ نکالنا یا منفی ردِعمل دینا اخلاقی طور پر درست نہیں۔ وہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہیں اور تنقید سے سیکھ کر خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔فہد مصطفیٰ کے منفرد آؤٹ فٹس اور لباس کے انتخاب پر اکثر سوشل میڈیا پر میمز بنتے ہیں، جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے فیشن سنس کا دفاع کیا

فیشن پر موقف فہد مصطفیٰ کی وضاحت
نامناسب لباس کی تردید فہد مصطفیٰ نے واضح کیا کہ وہ فیشن کے معاملے میں خود پر کوئی غیر ضروری سختی نہیں رکھتے، لیکن انہوں نے کبھی کوئی ایسا لباس نہیں پہنا جسے اخلاقی یا ثقافتی طور پر نامناسب کہا جا سکے۔
فنکی اسٹائل کو ترجیح انہوں نے بتایا کہ وہ روایتی فیشن سے ہٹ کر مختلف، رنگ برنگے اور فنکی (Funky Style) آؤٹ فٹس پہننا پسند کرتے ہیں اور اس اسٹائل میں خود کو آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔