LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

’اینولا ہومز 3‘ ریلیز، ملی بوبی براؤن ایک نئے اور سنسنی خیز مشن کے ساتھ واپس

Web Desk

3 July 2026

او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مقبول ترین جاسوسی اور سنسنی خیز فلم سیریز ’اینولا ہومز‘ کا تیسر حصہ ’اینولا ہومز 3‘ دنیا بھر میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس نئی فلم میں معروف عالمی اداکارہ ملی بوبی براؤن ایک بار پھر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ ذہین، نڈر اور نوجوان جاسوس ‘اینولا ہومز’ کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اس بار فلم کی کہانی لندن کی گلیوں سے نکل کر مالٹا کے خوبصورت مقامات تک جا پہنچی ہے جہاں پہلے سے کہیں زیادہ جذبات، پراسرار واقعات اور سنسنی خیز موڑ ناظرین کا انتظار کر رہے ہیں۔

فلم کا آغاز اینولا ہومز اور ان کے منگیتر لارڈ ٹیوکس بری (لوئس پارٹرج) کی شادی کی خوشیوں اور تیاریوں سے ہوتا ہے۔ دونوں مالٹا کے حسین مناظر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہوتے ہیں، لیکن عین اس خوشی کے موقع پر ایک بڑا بحران کھڑا ہو جاتا ہے۔ شہرۂ آفاق جاسوس اور اینولا کے بڑے بھائی شرلاک ہومز (ہنری کیول) پراسرار طور پر اغوا ہو جاتے ہیں۔ اس دل دہلا دینے والی خبر کے بعد اینولا کو اپنی شادی مؤخر کر کے اپنے کیریئر کے سب سے مشکل، اہم اور ذاتی نوعیت کے کیس کی تحقیقات کا آغاز کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ دو فلموں میں کئی پیچیدہ معاملا ت حل کرنے کے بعد اینولا اس بار پہلے سے زیادہ پراعتماد دکھائی دیتی ہیں، تاہم اب انہیں اس گتھی کو سلجھانے کے ساتھ ساتھ ایک ذاتی سوال کا بھی سامنا ہے کہ کیا شادی کے بعد وہ اپنی آزاد اور خودمختار شناخت برقرار رکھ سکیں گی یا نہیں۔ دوسری جانب، لارڈ ٹیوکس بری کا کردار بھی اب بدل چکا ہے؛ وہ ہاؤس آف لارڈز کے ایک بااثر رکن بن چکے ہیں اور شرلاک ہومز کو ڈھونڈنے کے لیے اینولا کے ساتھ اس خطرناک مشن میں برابر کے شراکت دار ہیں۔

ہنری کیول کی بطور شرلاک ہومز واپسی فلم کا ایک بڑا مرکز ہے، لیکن کہانی کا اصل فوکس خود اینولا ہیں جنہیں اپنے بھائی کو تلاش کرنے کے لیے اپنی تمام تر ذہانت اور صلاحیتوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

فلم کی ریلیز پر گفتگو کرتے ہوئے ملی بوبی براؤن نے کہا کہ اینولا کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کردار میں واپسی ان کے لیے ہمیشہ خوشگوار ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنی مشہور سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہاں بھی ایک کردار کو برسوں نبھایا، اس لیے پرانے کرداروں میں دوبارہ جان ڈالنا ان کے لیے فطری اور دلچسپ محسوس ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینولا ایک مضبوط اور مہم جو لڑکی ہے، لیکن اس کی خامیاں ہی اسے حقیقت سے قریب اور ناظرین کے لیے متاثرکن بناتی ہیں۔ تین فلموں کے اس سفر میں وہ اپنے مشہور بھائی کے سائے سے نکل کر اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

’اینولا ہومز‘ نیٹ فلکس کی کامیاب ترین فلمی سیریز شمار ہوتی ہے، جس میں آرتھر کونن ڈوئل کی تخلیق کردہ دنیا کو ایک جدید اور منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلمی ناقدین کی جانب سے اس تیسری قسط کو بھی کہانی کی عمدہ بنوٹ، خاندانی رشتوں اور شاندار اداکاری کی بدولت بے حد سراہا جا رہا ہے۔