LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ باضابطہ طور پر فعال ہوگیا

Web Desk

6 January 2026

برطانوی میڈیا کے مطابق فلسطین نے مغربی لندن کے علاقے ہیمرسمتھ میں اپنا سفارت خانہ قائم کر لیا ہے، جو اس سے قبل فلسطینی مشن کے طور پر کام کر رہا تھا۔

سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں متعدد غیر ملکی سفارت کاروں، برطانوی حکومت کے نمائندے الیسٹئر ہیریسن اور فلسطین کے حامی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے سفارت خانے کی عمارت کو برطانوی سرزمین پر فلسطین کا ایک حصہ قرار دیا۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ یہ سفارت خانہ امن، ثابت قدمی، وقار اور فلسطینی عوام کی آزادی اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد کی علامت ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو برطانیہ اور فلسطین کے تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ اور اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزادی کے سفر میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

حسام زملوط کا کہنا تھا کہ سفارت خانے کا قیام فلسطینی شناخت کے تسلسل کا ثبوت ہے اور یہ غزہ، مغربی کنارے اور پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے لیے مزاحمت اور امید کا پیغام ہے۔

واضح رہے کہ یہ دفتر کئی دہائیوں سے برطانیہ میں فلسطین کے نمائندہ دفتر کے طور پر سفارتی سرگرمیاں انجام دے رہا تھا، تاہم اسے مکمل سفارتی حیثیت حاصل نہیں تھی۔ طویل عرصے تک یہ دفتر فلسطینی مشن کہلاتا رہا اور محدود اختیارات کے ساتھ کام کرتا رہا، مگر اب یہ باضابطہ طور پر سفارت خانے کی حیثیت سے فعال ہو گیا ہے۔