الیکشن ٹریبونل کا بڑا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حق میں درخواست مسترد
Web Desk
3 November 2025
الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔
فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے لاہور کے حلقے پی پی-159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا، تاہم درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کی گئیں۔الیکشن ٹریبونل کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے انتخابی پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں، جبکہ بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر درخواست گزار کا نام اور والد کا نام بھی درج نہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مریم نواز سمیت دیگر فریقین کے وکیل بیرسٹر اسداللہ کے دلائل میں وزن پایا گیا، جس کے بعد ٹریبونل نے قرار دیا کہ یہ درخواست باقاعدہ ٹرائل کے لیے قابلِ سماعت نہیں
متعلقہ عنوانات
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
29 September 2026
آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم
29 September 2026
پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
29 September 2026
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت
29 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری اور ان تک رسائی نہ دینا بدترین سیاسی انتقام ہے: ترجمان تحریکِ انصاف
29 September 2026
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
29 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز
29 September 2026
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
29 September 2026