LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

نشے میں جان لیوا حادثہ، ڈرائیور پر قتل کا مقدمہ چلانے کیلئے قانون کی تیاری

Web Desk

21 January 2026

اسلام آباد: نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے دوران کسی کی جان لینے والے ڈرائیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لیے نیا قانون پیش کر دیا گیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت ایسے واقعات میں سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اراکین نے مشترکہ طور پر یہ بل پیش کیا ہے، جس کا مقصد نشے میں ڈرائیونگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانا ہے۔ بل میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 بی اور سی میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن اور پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کی جانب سے پیش کیے گئے بل کے متن کے مطابق اگر کوئی شخص الکوحل، منشیات یا کسی بھی نشہ آور دوا کے زیر اثر گاڑی چلاتے ہوئے کسی کی موت کا سبب بنتا ہے تو وہ “قتلِ خطا بوجہ نشہ آور ڈرائیونگ” کا مجرم تصور ہوگا۔

قانون سازوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد ایسے ملزمان کے لیے سزاؤں میں بھی نمایاں سختی کی جائے گی۔