LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ ظہران ممدانی کا ڈیموکریٹس سے انتخابی کامیابی عوامی ریلیف میں بدلنے کا مطالبہ امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں، درجنوں رہنماؤں کا میدان میں آنے کا امکان ایران نے سعودیہ اور یمن کے حوثیوں کے جاری تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز دوران لینڈنگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Web Desk

6 November 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور حالیہ اہم پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے تنازعات اور درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ تمام فریقین کو تعمیری انداز میں سفارتی عمل سے جڑے رہنے کی ضرورت ہے۔

نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے فعال، مثبت اور مسلسل سفارتی کوششیں وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں، اور پاکستان خطے کی امن و سلامتی کے لیے تمام سفارتی ذرائع کے استعمال کا حامی ہے