فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اور مسلم ممالک متحد ہوں: اسحاق ڈار
Web Desk
5 August 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عرب اور مسلم ممالک کو متحد ہو کر مشترکہ و مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ عمان میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق منعقدہ اہم وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کی کسی قسم کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور وہاں کے مقدس مقامات کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔ اسحاق ڈار نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے، جہاں لاکھوں فلسطینی خوراک، صاف پانی اور طبی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بلا تاخیر انسانی امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا اور اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، دو ریاستی حل اور بورڈ آف پیس کے اقدامات کی مکمل اور غیر متزلزل سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی
9 August 2026
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
روسی فوج کا خارکیف کے علاقے ایوانووکا پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026