ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب روپے کی کمی
Web Desk
24 November 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 1.1 بلین ڈالر (280 ارب روپے) کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے شیئرز کی شدید گراوٹ کے بعد ان کی دولت میں 1 . 1 بلین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ رواں برس ستمبر میں ٹرمپ کی دولت 3 .7 بلین ریکارڈ کی گئی تھی جو اب6.2 بلین ڈالر ہے۔ رواں ہفتے ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز شدید گراوٹ کے بعد 10.18 ڈالر تک آگئے۔ مزید پڑھیں:دبئی نے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا ٹرمپ کی دولت کو اگلا نقصان کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی مندی نے بھی پہنچایا جس سے ٹرمپ کی دولت میں یہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ فوربز کے مطابق گزشتہ سال سے رواں برس کے ستمبر تک ٹرمپ کی مجموعی دولت میں 3 بلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دولت میں اس اضافے کے بعد امریکی صدر فوربز کی امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں 201 نمبر پر آگئے تھے۔ ٹرمپ کی دولت میں یہ اضافہ زیادہ تر ٹرمپ فیملی کی کرپٹو سرمایہ کاری کے بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات
3 September 2026
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت
2 September 2026
ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ
2 September 2026
سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی
2 September 2026
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
2 September 2026