LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار

ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش

Web Desk

18 February 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ رمضان ہر مسلمان کے لیے روحانی تجدید اور خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا وقت ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا:

رمضان رشتوں کو مضبوط کرتا ہے اور ہمدردی و عاجزی کی مشترکہ اقدار کی تصدیق کرتا ہے۔آزادی سے عبادت کرنا خدا کی عطا کردہ نعمت ہے جو قوم کی خوشحالی اور طاقت کا ستون ہے۔میری انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام شہری اپنے عقائد کے مطابق آزادی سے عبادت کر سکیں، کیونکہ مذہبی آزادی کا مطلب ظلم و ستم کے خوف کے بغیر اپنے مذہب پر عمل کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے دعا کی کہ اس مقدس مہینے میں دنیا بھر میں خوشیوں، برکتوں، اتحاد اور امن قائم رہے۔واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور یہ مہینہ عید الفطر کی خوشیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔