LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف ‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان سیکا اجلاس: اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے: ایرانی فوج ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا لبنان کی حمایت کا عزم

ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے پہلے مسلم میئر منتخب

Web Desk

5 November 2025

نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان امیدوار زہران ممدانی میئر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے 52 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار انڈریو کوومو دوسرے اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلوا تیسرے نمبر پر رہے۔
انتخابات میں تقریباً 20 لاکھ ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، جو گزشتہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ شرحِ ووٹنگ ہے۔ رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ووٹ ڈالے گئے، جبکہ اہل ووٹرز کی کل تعداد 50 لاکھ تھی۔ نوجوان ووٹرز کی شرکت کو اس انتخاب میں فیصلہ کن قرار دیا جا رہا ہے۔

سابق امریکی صدر براک اوباما نے زہران ممدانی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “ہم ایسے رہنماؤں کے گرد متحد ہو رہے ہیں جو عوام کے مسائل کی پرواہ کرتے ہیں۔ ابھی بہت سا کام باقی ہے، لیکن مستقبل اب پہلے سے زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔”سابق صدر بل کلنٹن نے بھی زہران ممدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “میں دعاگو ہوں کہ آپ اپنے جذبے کو ایک بہتر اور افورڈیبل نیویارک کی تعمیر میں تبدیل کریں گے۔”ذرائع کے مطابق نیویارک کے عوام نے اس الیکشن میں ہاؤسنگ، جرائم، معاشی بحران اور مہنگی تعلیم جیسے مسائل کے حل کو بنیاد بنا کر ووٹ دیا۔ زہران ممدانی کو خاص طور پر نوجوانوں اور تارکین وطن شہریوں میں بھرپور مقبولیت حاصل ہے۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کاسٹ آف لیونگ سمیت بنیادی شہری مسائل کے حل کا وعدہ کیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے قبل آزاد امیدوار انڈریو کوومو کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اگر ممدانی جیت گئے تو نیویارک کے لیے وفاقی فنڈز روک دیے جائیں گے۔ زہران ممدانی نے اپنی مہم کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر انہیں گرفتار کرنے کا اعلان کر کے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی۔دوسری جانب امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ ڈیموکریٹ امیدوار ابیگیل اسپینبرگر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر جبکہ غزالہ صدیقی نائب گورنر منتخب ہوئیں۔اسی طرح نیوجرسی میں ڈیموکریٹ رہنما مائیکی شیرل نے 60 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے برتری حاصل کی، جبکہ نارتھ کیرولائنا، ٹیکساس، کیلی فورنیا، فلوریڈا اور دیگر ریاستوں سے نتائج آنا باقی ہیں