ہتک عزت کیس، عدالت کا احسن اقبال کے حق میں فیصلہ
Web Desk
1 August 2026
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے دائر کردہ ہتکِ عزت کے دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہاکم خان نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ مراد سعید کی جانب سے احسن اقبال پر 70 ارب روپے کی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی کمیشن کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ یہ بلا ثبوت الزامات ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں اور اس متنازع بیان سے احسن اقبال کی ساکھ، عزت اور وقار کو شدید نقصان پہنچا، جس سے عام شہریوں میں ان کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق مراد سعید کے یہ الزامات احسن اقبال کی دیانت، کردار اور شہرت پر براہِ راست حملہ تھے۔ کارروائی کے دوران مراد سعید نہ تو خود عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی انہوں نے اپنے داغدار الزامات کے حق میں کوئی ثبوت فراہم کیا۔
اگرچہ احسن اقبال نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا، لیکن عدالت نے دستیاب شواہد کی روشنی میں اس رقم کو حد سے زیادہ قرار دیا اور 25 لاکھ روپے کا منصفانہ ہرجانہ مقرر کیا۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ 2019 میں مراد سعید کی اس پریس کانفرنس سے متعلق ہے جس میں انہوں نے بطور وفاقی وزیر احسن اقبال پر ملتان، سکھر موٹر وے منصوبے میں سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے
متعلقہ عنوانات
عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق
2 August 2026
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
2 August 2026
ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر
2 August 2026
یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر
2 August 2026
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
2 August 2026
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
2 August 2026
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
2 August 2026
عمان سے مذاکرات: ایران نے موجودہ جنوبی بحری راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا
2 August 2026