پنجاب میں سی ٹی ڈی کے بڑے پیمانے پر آپریشنز، 49 دہشت گرد گرفتار
Web Desk
17 January 2026
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ایک ماہ کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں 425 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے نتیجے میں 49 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، چکوال، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، فیصل آباد، ساہیوال، چنیوٹ، پاکپتن، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ، اٹک اور وہاڑی سمیت دیگر اضلاع میں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا ایک ایجنٹ مجتبیٰ گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور اہم عمارتوں کے نقشے برآمد ہوئے۔ گرفتار دہشت گردوں سے 2 ہینڈ گرنیڈ، 6 دیسی ساختہ بم، 36 ڈیٹونیٹر، 38 فٹ حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹس، نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026