LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات

حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں دہشت گرد گرفتار

Web Desk

5 August 2026

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سومار ملاح کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق یہ اقدام سحرش نگر میں کیا گیا جہاں ملزم کو حراست میں لیا گیا اور اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم سومار ملاح نے 30 جولائی کو تھانہ ہٹڑی کی حدود میں سی ٹی ڈی کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد سے وہ پولیس کو مطلوب تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور مقامی پولیس کی معاونت سے سرچ آپریشن اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔