کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Web Desk
5 November 2026
پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور متعدد ورلڈ ریکارڈز کے حامل کرسٹیانو رونالڈو کا تقریباً 23 سالہ شاندار انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
اس سے قبل اکتوبر میں نیشنز لیگ کے دوران ناروے کے خلاف میچ میں نہ کھلائے جانے پر رونالڈو مبینہ طور پر ناراض ہو کر پرتگالی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ اگرچہ اس وقت رونالڈو نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہو رہے، تاہم کیمپ چھوڑنے کے عمل پر انہوں نے خود کو سزا کا مستحق بھی قرار دیا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے محض 18 برس کی عمر میں اگست 2003ء میں پرتگال کی سینئر قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا، جبکہ انڈر 15 سے لے کر سینئر ٹیم تک انہوں نے مجموعی طور پر 25 سال ملک کی نمائندگی کی۔ رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 234 بین الاقوامی میچز کھیل کر ریکارڈ 146 گول اسکور کیے، جس کے ساتھ ہی وہ مردوں کی عالمی فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026