LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی

کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Web Desk

2 November 2026

کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہوم وائٹ بال سیریز کے لیے اپنے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مچل مارش کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس کی ٹیموں کی کپتان سونپی گئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق، ون ڈے اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے براہِ راست آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی تشکیل میں مستقبل کے بڑے ایونٹس بشمول لاس اینجلس اولمپکس اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو سامنے رکھا گیا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں کئی کھلاڑیوں کے پاس ایک مضبوط اور حریف ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منانے کا بہترین موقع ہے۔ جارج بیلی نے مزید کہا کہ ٹیم میں بعض کھلاڑیوں کی شاندار واپسی بھی ہوئی ہے اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت آئندہ آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹس کو ترجیح دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اعلان کردہ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کے نوجوان پرفارمرز کو بھرپور مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ ٹیم کے سینئر اور مایہ ناز فاسٹ بولرز پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو ون ڈے اسکواڈ سے آرام دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 24، 27، 29 نومبر اور 2 دسمبر کو شیڈول ہیں، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ (ون ڈے) میچز 13، 15 اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔