امریکی ریاست کولوراڈو میں شہری کا پک اپ ٹرک میں ریچھ سے آمنا سامنا، ویڈیو وائرل
Web Desk
1 July 2026
امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک انوکھا اور خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شہری نے اپنے پک اپ ٹرک کا دروازہ کھولا تو سامنے والی نشست پر ایک ریچھ کو بیٹھا دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔
یہ واقعہ اسٹیمبوٹ اسپرنگز کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک گھر کے باہر نصب سیکیورٹی کیمرے نے یہ تمام منظر ریکارڈ کر لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ‘اینڈی کیریگن’ نامی شہری جیسے ہی اپنی گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے، تو اندر موجود ریچھ سے اُس کا اچانک آمنا سامنا ہو جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، ریچھ گاڑی کی کھلی کھڑکی کے ذریعے اندر داخل ہوا تھا اور خوراک کی تلاش میں گاڑی کے اندر موجود اشیا کو الٹ پلٹ کر رہا تھا۔ ریچھ کو دیکھ کر اینڈی کیریگن خوفزدہ ہو کر فوری طور پر گاڑی کے سامنے کی جانب بھاگ گیا، تاہم ریچھ نے کھلے دروازے سے باہر نکلنے کے بجائے کچھ دیر اندر ہی رہنا مناسب سمجھا۔ بعد ازاں، شہری نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک لکڑی کا تختہ استعمال کیا اور ریچھ کو ڈرا کر گاڑی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں گاڑی کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ ریاست کولوراڈو میں ریچھوں کی آبادی بہت زیادہ ہے، جو اکثر خوراک کی تلاش میں جنگلات سے نکل کر رہائشی علاقوں کا رخ کر لیتے ہیں۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل بھی کئی مقامات پر ریچھوں کے گاڑیوں میں پھنس جانے یا انسانوں پر حملے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ برس جولائی میں بھی پیش آیا تھا جہاں ایک ریچھ غلطی سے لاک نہ ہونے والی گاڑی میں بند ہو گیا تھا۔ دروازہ بند ہونے کی وجہ سے ریچھ شدید غصے میں آ گیا اور اس نے گاڑی کی سیٹیں پھاڑ دیں، جبکہ ڈیش بورڈ اور اسٹیئرنگ کو بھی اپنے پنجوں سے بری طرح تباہ کر دیا۔ گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ ریچھ نے اتنی تباہی مچائی تھی کہ یوں لگتا تھا جیسے گاڑی کے اندر کوئی بم پھٹ گیا ہو۔
متعلقہ عنوانات
میرے پاس عراق میں رہنے کا آپشن تھا لیکن بہتر وزیراعظم چھوڑ کر جا رہے ہیں:ٹرمپ
30 September 2026
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
30 September 2026
امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
30 September 2026
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
30 September 2026
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی
30 September 2026