احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: شرجیل میمن
Web Desk
30 September 2026
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، تاہم احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ، سرکاری و نجی املاک کی توڑ پھوڑ یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع لانگ مارچ کا بنیادی مقصد صرف اپنے بانی کی رہائی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے لوگ واقعی سیاسی کارکن بن کر پرامن احتجاج کرتے تو 9 مئی جیسے افسوسناک اور پرتشدد واقعات کبھی رونما نہ ہوتے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ہمیشہ پرتشدد اور انتشار انگیز ہوتا ہے، جس کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جاتا ہے اور قومی املاک کو شدید نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے حالات مسلسل بگڑ رہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صوبے میں انتظامی اور سکیورٹی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
1 October 2026
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
1 October 2026
دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
1 October 2026
ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن
1 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، تصاویر جاری
1 October 2026
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد
1 October 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
1 October 2026
ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ
1 October 2026