گورنر راج یا ایمرجنسی، فیصلہ صدر اور وزیراعظم کا ہوگا: اعظم نذیر تارڑ
Web Desk
30 September 2026
وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ حکومت کی حالیہ ملاقات کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم ترین حلیف جماعت ہے اور کسی بھی پارلیمانی و قانون سازی کے سیشن سے پہلے اتحادیوں کو معمول کے مطابق اعتماد میں لیا جاتا ہے۔
وزیرِ قانون نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے آئینی آپشنز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اس معاملے پر وہی موقف ہے جو پہلے تھا، اگر آئینی اور قانونی تقاضے پورے ہوں تو یہ مکمل طور پر ایک قانونی طریقہ کار ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کا حتمی فیصلہ آئین کے تحت صرف صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اختیار ہے۔ عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی رہائی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے اور عدلیہ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے من و عن تسلیم کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامناسب مطالبوں پر نظرثانی ہونی چاہیے اور پی ٹی آئی قیادت کو بھی اپنا رویہ نپا تلا رکھنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
1 October 2026
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
1 October 2026
دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
1 October 2026
ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن
1 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، تصاویر جاری
1 October 2026
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد
1 October 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
1 October 2026
ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ
1 October 2026