نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
Web Desk
30 September 2026
افغان طالبان حکومت کے نام نہاد وزیر برائے سرحدات کی جانب سے افغانستان کے صوبے نورستان میں جاری شدید لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کیے جانے پر حکومتِ پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے سخت اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں نورستان کی لڑائی سے متعلق افغان طالبان اور ان کے ترجمانوں کے دعوؤں کو سراسر “سفید جھوٹ” قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ ان بے بنیاد الزامات کا واحد مقصد افغانستان میں جاری اندرونی بغاوت، عوامی عدم اطمینان، ظلم اور شدید انتظامی عدم استحکام سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔
پاکستانی حکام نے موقف اپنایا ہے کہ افغان طالبان کی موجودہ حکومت ایک غیر نمائندہ ریجیم ہے جسے افغان عوام پر محض بزورِ طاقت مسلط کیا گیا ہے۔ وزارتِ اطلاعات نے افغان حکومت کے حالیہ بیانات کو ان کی اندرونی ناکامیوں اور شدید مایوسی کی واضح عکاسی قرار دیا۔ ردعمل میں مزید کہا گیا کہ چند افغان رہنما مبینہ طور پر مالی مفادات اور پیسوں کے لالچ میں ‘ہندوتوا’ کے عزائم کی پراکسی کا شرمناک کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکام نے زور دیا کہ دہشت گردوں کی سرپرستی اور سہولت کاری افغان طالبان کا ایک غیر اسلامی عمل ہے، اور پیسوں کی خاطر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی یہ پالیسی افغان طالبان کو خود تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ اعلامیے کے اختتام پر کہا گیا کہ افغان طالبان ریجیم کا “کرائے کے ایجنٹوں” والا طرزِ عمل افغانستان کو تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے جو عزت و وقار سے مکمل طور پر عاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026