حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
Web Desk
30 September 2026
حکومتِ پاکستان نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے یکم اکتوبر 2026ء سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 89 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ اس معمولی کمی کے بعد ملک میں پٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے مطابق ایکس ڈپو قیمتوں میں یہ ردوبدل کیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق اعلان کردہ نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے رجحانات، پلاٹس ریٹس (Platts Rates)، بین الاقوامی پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات کا جامع جائزہ لینے کے بعد طے کی گئی ہیں، اور ان کا فوری اطلاق ملک بھر میں کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026