LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ فیول سبسڈی سکیم سے 75 لاکھ سے زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے حکومتی اقدامات کو سراہ لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ ایپسٹین سے روابط ، ناروے کے وزیراعظم سمیت 11 وزراء پارلیمنٹ میں طلب برطانیہ کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ مفت حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز مصر: 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا

چین کے قومی دن پر صدر آصف زرداری کا صدر شی جن پنگ کو خط، پاک-چین شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا اعادہ

Web Desk

30 September 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے قومی دن کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کو تہنیتی خط ارسال کرتے ہوئے پاک-چین روایتی دوستی اور سدا بہار تزویراتی (سٹریٹجک) شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدارتی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دونوں ممالک کے باہمی اعتماد کی واضح علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا اعلیٰ معیار کی ترقی پر مبنی دوسرا مرحلہ مصنوعی ذہانت، قابلِ تجدید توانائی اور گرین مائننگ جیسے جدید شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے اور وسیع مواقع فراہم کر رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 77 برسوں کے دوران چین نے کروڑوں افراد کو غربت سے نکال کر اور جامع اقتصادی و سماجی ترقی کے ذریعے دنیا بھر کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اور دونوں ممالک کی “آہنی دوستی” نے ہر آزمائش پر پورا اتر کر خود کو ثابت کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے پرامید لہجے میں کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو اعلیٰ ترین ترجیح دیتا ہے اور وہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ مل کر نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی حامل قریب تر پاک-چین کمیونٹی کی تشکیل، علاقائی امن، اور اقتصادی خوشحالی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔