محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
Web Desk
30 September 2026
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ اور سینئر گارڈز کمانڈر محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات (UAE) کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی متوقع میزبانی پر سخت ترین الفاظ میں تنبیہ جاری کی ہے۔ اپنے ایک اہم اور تندوتیز بیان میں محسن رضائی نے واضح کیا کہ غزہ کے قصاب نیتن یاہو کو اپنے ملک بلا کر میزبانی کرنے کے نتائج ہرگز اچھے نہیں نکلیں گے اور یہ اقدام ابوظہبی حکومت کے لیے کسی بھی صورت فائدے کا باعث نہیں بنے گا۔
محسن رضائی نے اماراتی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی امارات کو دیرپا سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، بالکل اسی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور اس کی قیادت کو خوش آمدید کہنا بھی ان کی سلامتی کی کوئی ضمانت نہیں بن سکتا۔ انہوں نے امارات کو ماضی کی جنگوں اور کشیدگی سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے زور دیا کہ وہ خطے میں نئی جنگیں اور تنازعات بھڑکانے سے گریز کرے۔ ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ نے مزید کہا کہ امارات خلیج فارس میں واقع تینوں ایرانی جزائر کے حوالے سے بھی اپنے بے بنیاد، غیر قانونی اور اشتعال انگیز دعوے فوری طور پر بند کرے۔
متعلقہ عنوانات
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026