چین میں ”کاکروچ کافی“ نوجوانوں میں مقبول، سوشل میڈیا پر وائرل
Web Desk
22 November 2025
بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک کیڑوں کے میوزیم میں پیش کی جانے والی کاکروچ کافی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
میوزیم کے کافی شاپ میں یہ انوکھی کافی پیش کی جا رہی ہے، جس میں پسے ہوئے کاکروچ اور خشک یلو میل ورمز شامل ہیں۔ یہ کافی نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس کافی کی قیمت 45 یوآن (تقریباً 6 ڈالر) ہے اور یہ رواں سال جون کے آخر میں متعارف کرائی گئی تھی، مگر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
میوزیم انتظامیہ کے مطابق چونکہ یہ میوزیم کیڑوں سے متعلق ہے، تو اس مناسبت سے یہ ڈرنک متعارف کرانا ایک قدرتی آئیڈیا تھا۔ چینی ڈاکٹروں کے مطابق یلو میل ورمز پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ کاکروچ پاؤڈر خون کی گردش بہتر کرنے میں معاون ہے۔
متعلقہ عنوانات
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026