LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ عمان سے مذاکرات: ایران نے موجودہ جنوبی بحری راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا یونان میں جنگلاتی آگ بجھاتے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، عملے کے 2 افراد ہلاک راولپنڈی سے اڑھائی سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں: اسد قیصر آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ 10 اور پی پی 2 نشست پر کامیاب سوات میں دہشتگردی ناقابل برداشت، حکومت شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے: حافظ نعیم الرحمان پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے، دھاندلی کا شور بے بنیاد ہے: احسن اقبال سینٹکام کا ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی میں 35 جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پانچ بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

Web Desk

2 August 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کے دورے کے دوران جمرود میں 2 ارب روپے سے زائد کی مجموعی لاگت کے 5 اہم ترین ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے। پشاور میں کارکن کنونشن اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں میں 636 ملین روپے کی لاگت سے نرسنگ کالج جمرود کا قیام، 32 ملین روپے سے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز میں اے آئی (AI) کلاسز کا آغاز، اور 502 ملین روپے سے پینے کے صاف پانی کی 21 اسکیملوں کی بحالی اور سولرائزیشن کے اہم پروجیکٹس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ علاقائی انفراسٹرکچر اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 430 ملین روپے سے جمرود بازار کی بیوٹیفکیشن اور 424 ملین روپے کی لاگت سے 10 کلومیٹر طویل تختہ بیگ تا ڈی ٹور روڈ باڑہ کی توسیع، بحالی و بہتری کا منصوبہ شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ پروجیکٹس علاقے میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کی زندگیوں میں مثبت اور نمایاں تبدیلی لائیں گے۔ خطاب کے دوران انہوں نے سخت سیاسی بیانیہ اپنایا اور کہا کہ ہم اقبال کے شاہین ہیں، کسی بھی ظلم و ناانصافی کے سامنے پیچھے ہٹنے والے نہیں اور حقوق کی اس جدوجہد میں کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔