جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
Web Desk
11 November 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک جماعت اسلامی احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹے گی، جس سلسلے میں 22 نومبر کو کوئٹہ اور 29 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں تاریخی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی جماعت اسلامی کے عوامی دباؤ کا نتیجہ ہے، تاہم ابھی ڈیڑھ کروڑ مستحقین کے علاوہ 1300 سی سی گاڑیوں، ٹریکٹر اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی ریلیف ملنا چاہیے۔ انہوں نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں اور حکمران طبقات کی عیاشیوں پر امپورٹ ٹیکس اور لیوی منتقل کر کے عام عوام کو ریلیف دیا جائے۔ حافظ نعیم نے مزید کہا کہ ملک میں ریفائنریز، چینی، گیس اور آئی پی پیز مافیا کا کارٹیل قائم ہے، جبکہ پنجاب میں تعلیم اور زراعت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
11 November 2026