پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
Web Desk
11 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں مزید 688 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس تاریخی 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق خریداروں کے مثبت رجحان کے باعث ٹریڈنگ کا آغاز ہی مثبت زون میں ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں انڈیکس 5,448 پوائنٹس کی نمایاں پیشرفت کے ساتھ 1 لاکھ 79 ہزار 335 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جو جاری کاروباری سیشن میں بھی برقرار نظر آ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
11 November 2026